14 جولائی 2013 - 19:30
پرویز مشرف کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ابنا: کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق انسداد دھشتگردی کی عدالت میں آج بلوچستان کے سابق گورنرنواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پرعدالت کے جج اسماعیل بلوچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 30جولائی تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب اسلام آباد میں پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست کو منسوخ کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی جانب سے معذرت کرنے کے بعد سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔مشرف کے لئے ہر روز بڑھتے مسائل میں آج اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب اسلام آباد ہائی کورٹ نےان کے خلاف لال مسجد کیس میں بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو ان دنوں محترمہ بینظیربھٹو، نواب اکبر بگٹی قتل کیس، ججز کی نظر بندی، ایمرجنسی کے نفاذ اور بغاوت سمیت کئی مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےواضح رہے کہ پرویز مشرف کو کہ جو ان دنوں کئی مقدمات میں زیر حراست ہیں، سیکیورٹی خدشات کی بنا پر نہ فقط عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا بلکہ ان کے گھر کو بھی سب جیل کا درجہ دے کر سخت سیکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲